مسجد فاطمہ بنت مبارک، ابوظبی - متحدہ عرب امارات
مسجد فاطمہ بنت مبارک، ابوظبی - متحدہ عرب امارات مسجد فاطمہ بنت مبارک ابو ظبی، متحدہ عرب امارات کی ایک اہم اور خوبصورت مسجد ہے جو اس ملک کی ثقافت، فنون اور مذہبی قدروں کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مسجد کا نام "فاطمہ بنت مبارک" متحدہ عرب امارات کے بانی، شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی اہلیہ کی طرف منسوب ہے اور ان کی خاص نگرانی میں تعمیراتی کام انجام دیا گیا ہے۔ تعمیر اور تاریخ مسجد 2010 میں مکمل ہوئی اور لوگوں کے لئے کھول دی گئی۔ یہ مسجد ابوظبی کے مشہور علاقہ محمد بن زاید سیٹی میں واقع ہے جو کہ ابوظبی شہر سے محض 20 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے اور امارات کے موجودہ صدر شیخ محمد بن زاید کی طرف منسوب ہے۔ یہ مسجد اپنی خوبصورتی اور منفرد فن تعمیر اور ڈیزائین کے لئے نہ صرف امارت بلکہ پوری دنیا میں الگ اہمیت رکھتی ہے۔ یہ مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا بہترین امتزاج ہے، جس میں اسلامی روایات کو جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ مسجد کا ڈیزائن ایک خوبصورت انداز میں اسلامی طرزِ تعمیر کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں آرک اور گ...