مسجد فاطمہ بنت مبارک، ابوظبی - متحدہ عرب امارات
مسجد فاطمہ بنت مبارک، ابوظبی - متحدہ عرب امارات
مسجد
فاطمہ بنت مبارک ابو ظبی، متحدہ عرب امارات کی ایک اہم اور خوبصورت مسجد ہے جو اس
ملک کی ثقافت، فنون اور مذہبی قدروں کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مسجد کا نام "فاطمہ
بنت مبارک" متحدہ عرب امارات کے بانی، شیخ زاید بن سلطان آل نہیان
کی اہلیہ کی طرف منسوب ہے اور ان کی خاص
نگرانی میں تعمیراتی کام انجام دیا گیا ہے۔
مسجد 2010 میں مکمل ہوئی اور لوگوں کے لئے کھول دی گئی۔ یہ مسجد ابوظبی
کے مشہور علاقہ محمد بن زاید سیٹی میں واقع ہے جو کہ ابوظبی شہر سے محض 20 کیلو
میٹر کی دوری پر واقع ہے اور امارات کے موجودہ صدر شیخ محمد بن زاید کی طرف منسوب
ہے۔ یہ مسجد اپنی خوبصورتی اور منفرد فن
تعمیر اور ڈیزائین کے لئے نہ صرف امارت بلکہ پوری دنیا میں الگ اہمیت رکھتی ہے۔ یہ
مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا بہترین امتزاج ہے، جس میں اسلامی روایات کو جدید دور
کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ مسجد کا ڈیزائن ایک خوبصورت انداز میں
اسلامی طرزِ تعمیر کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں آرک اور گنبد کے عناصر اہمیت رکھتے
ہیں۔ مسجد کے بیرونی حصے پر خوبصورت آرٹ ورک اور کشادہ صحن موجود ہے۔ اندرونی حصے
میں بے شمار خوبصورت نقش و نگار اور قرآنی آیات کی خطاطی دیکھنے کو ملتی ہے، جو
روحانیت اور سکون کا احساس دلاتی ہیں۔ مسجد میں دروازے اور کھڑکیاں شیشے کے بنے
ہوئے ہیں، جن میں قدرتی روشنی داخل ہو کر اندر کے ماحول کو مزید روشن کرتی ہے۔
مسجد فاطمہ بنت مبارک میں متعدد جدید سہولتیں
فراہم کی گئی ہیں جو اس کو نہ صرف عبادت کا مرکز بناتی ہیں بلکہ لوگوں کو ایک
پرسکون ماحول فراہم کرتی ہیں۔ مسجد میں
خواتین اور مردوں کے لیے علیحدہ علیحدہ نماز کے حصے موجود ہیں، جہاں خصوصی طور پر
خواتین کے لیے ایک بڑا اور خوبصورت عبادت گاہ مخصوص کیا گیا ہے۔ عورتوں
کو عبات کے لءے پرسکون مماحول مہیا کرنے
کے لئے مسجد کے اندر بچیوں کے کھیلنے ایک جگہ مخصوص کی گئی ہے اور ان کی نگرانی کے
لئے دایہ کا بھی معقول نظم کیا گیا ہے۔ ایہاں 1500 نمازی بیک وقت نماز پڑھ سکتے
ہیں۔ اس میں لڑکوں کے لیے قرآن پاک
حفظ کا ایک مرکز بھی ہے۔
مسجد میں مختلف تعلیمی اور ثقافتی پروگرامز بھی
منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں اسلامی تعلیمات، قرآن کی تفسیر اور دیگر موضوعات پر
لیکچرز اور ورکشاپس شامل ہیں۔ مسجد کی عمارت ماحول دوست ہے اور توانائی کی بچت کے
لیے جدید ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں، جیسے کہ سولر پینلز، قدرتی روشنی کا
استعمال اور جدید ایئر کنڈیشننگ سسٹمز۔

Comments
Post a Comment
Well come to my blog.